پاکستان زندہ باد کہنے سے بھارتی سلامتی کو کوئی خطرہ درپیش نہیں آتا ہے، الہ آباد ہائی کورٹ نے غداری کے مقدمے میں فیصلہ سنا دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق میرٹھ کے رہائشی بھارتی شہری ساجد چوہدری کو اس سال مئی میں ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر پاکستان زندہ آباد کا نعرہ لگانے پر غداری کے مقدمے میں حراست میں لیا گیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق الہ آباد ہائی کورٹ نے ساجد چوہدری کو رہا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ اتر پردیش حکومت نے ساجد چوہدری کے خلاف غداری کا مقدمہ دائر کیا تھا، جسے الہ آباد ہائیکورٹ نے مسترد کر دیا۔