بیماری کے باعث ایک ہفتے تک گھر میں قید رہنے والی امریکی خاتون نے صحت یاب ہونے کے بعد جب اس نے باہر جانے کا فیصلہ کیا تو قسمت اس پر ایسا مہربان ہوئی کہ وہ 1 لاکھ ڈالر (تقریباً 2 کروڑ 80 لاکھ) کی لاٹری جیت گئی۔
یہ واقعہ امریکی ریاست میسوری کے کوپر کاؤنٹی میں پیش آیا، خاتون نے بتایا کہ میں ایک ہفتے سے بیمار تھی اور گھر سے نکل نہیں پا رہی تھی، جب طبیعت کچھ بہتر ہوئی تو میں نے گھر سے باہر نکلنے کے لیے چہل قدمی کا ارادہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے بون وِل (Boonville) کی مین اسٹریٹ پر واقع اسٹور سے ایک کولڈ ڈرنک اور ٹرپل کیش کراس ورڈ نامی لاٹری ٹکٹ خریدا، جب میں نے ٹکٹ کھولا تو حیران رہ گئی، اس پر 1 لاکھ ڈالر کا انعام نکل آیا، مجھے بالکل یقین نہیں آیا، میں فوراً دوسری دکان پر گئی تاکہ ٹکٹ چیک کروا سکوں، دکاندار نے بھی ٹکٹ دیکھ کر حیرت کا اظہار کیا۔
میسوری لاٹری حکام کے مطابق خاتون کو جلد انعامی رقم فراہم کر دی جائے گی۔