سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ریاضی کی پہیلیاں اکثر اتنی مشکل ہوتی ہیں کہ کئی بار ذہین لوگوں کا بھی دماغ گھما دیتی ہیں۔
آج ہم ایک ایسی ہی پہیلی لائے ہیں جو بظاہر اتنی مشکل نہیں لگ رہی ہے لیکن جب اس کا درست جواب نکالنے کی کوشش کی گئی تو زیادہ تر لوگ ناکام ہو گئے۔
اوپر دی گئی تصویر کو غور سے دیکھیں اور بتائیں کہ تیسری لائن سے کونسا نمبر غائب ہے؟
اس پہیلی کا درست جواب جاننے کے لیے آپ کو اس چیز کا تعین کرنا ہوگا کہ یہ تمام نمبرز کس پیٹرن سے ایک دوسرے سے منسلک ہیں۔
کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ تصویر میں کون سا نمبر غائب ہے؟ اگر آپ نہیں بتا سکتے تو چلیں ہم ہی بتا دیتے ہیں۔
تصویر میں پہلی اور دوسری لائن میں دیے گئے نمبروں کو کو ملا کر پڑھیں تو 289 اور 324 بنتا ہے۔
دراصل پہلی لائن کا پیٹرن 17x17= 289 ہے اور بالکل اسی طرح دوسری لائن کا پیٹرن 18x18=324 ہے۔
اگر اسی پیٹرن کو فالو کرتے ہوئے تیسری لائن میں جو نمبر غائب ہے اسے تلاش کرنے کی کوشش کی جائے تو جواب 19x19=361 آئے گا یعنی درست جواب 1 ہے۔