• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا آپ اس IQ ٹیسٹ کا 20 سیکنڈز میں درست جواب دے سکتے ہیں؟

فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

ریاضی کی پہیلیاں (Math Riddles) بہت مشکل ہوتی ہیں اور ان کا درست جواب دینے میں صرف وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں جن کی تجزیاتی قابلیت، حساب کتاب کی مہارت اور IQ لیول اچھا ہو۔

ہم آج ریاضی کی ایک دلچسپ پہیلی لائے ہیں، کیا آپ اس پہیلی کا درست جواب دے سکتے ہیں؟ 

اس تصویر میں آپ کو ناریل کے درخت، گملے اور چائے کے کپ نظر آ رہے ہیں اور ان تینوں کی قدر مختلف ہے جسے جمع کرکے آپ کو درست جواب بتانا ہے۔

اس طرح کے پہیلیاں صرف تفریح کا ذریعہ نہیں بلکہ ماہرین کے مطابق ان سے توجہ مرکوز کرنے اور اعصابی نظام کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملتی ہے۔

کیا آپ کو یہ پہیلی ابھی تک سمجھ نہیں آئی؟ چلیں ہم اس کا جواب بھی بتا دیتے ہیں؟

نیچے دی گئی تصویر میں اس پہیلی کا درست جواب ہے، سب سے اوپر والی لائن میں 3 ناریل کے درخت ہیں جن کو جمع کرنے پر جواب 30 آیا ہے یعنی ہر ایک ناریل کے درخت کی قدر 10 ہے۔

اب دوسری لائن میں ہمارے پاس 1 ناریل کا درخت  اور 4 گملے ہیں جن کو جمع کرنے کے بعد جواب 38 آیا ہے تو یہاں ہمیں ناریل کے درخت کی قدر پہلے سے ہی معلوم ہے جو کہ 10 ہے اس لیے سب سے پہلے ہم 38 میں سے 10 کو مائنس کر دیں تو جواب 28 آیا۔

اب چونکہ ہمارے پاس اس لائن میں 4 گملے ہیں تو ایک گملے کی قدر معلوم کرنے کے لیے ہم 28 کو 4 سے تقسیم کریں گے جس کا جواب آیا 7 اس کامطلب ہے کہ ہر ایک گملے کی قدر 7 ہے۔ 

فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

اسی طرح تیسری لائن میں ہمارے پاس 3 جائے کے کپ موجود ہیں جنہیں جمع کرنے کے بعد ہمارے پاس جواب 18 آیا تو یہاں پر ہم نے ایک کپ کی قدر معلوم کرنے کے لیے 18 کو 3 سے تقسیم کیا جس کا جواب ہمارے پاس 6 آیا یعنی ایک چائے کے کپ کی قدر 6 ہے۔

اب آخری لائن میں ہمارے پاس ایک ناریل کا درخت، ایک چائے کا کپ اور 2 گملے موجود ہیں، یہاں 99 فیصد لوگ یہ بات نوٹس کرنے میں ناکام رہے کہ تصویر میں ناریل کے درخت کے نیچے بھی ایک گملا موجود ہے تو اس لائن میں ایک نہیں بلکہ 2 گملے موجود ہیں۔

اس پہیلی کا درست جواب اس طرح نکالا جائے گا  109= 6 *(10+7)+ 7 یعنی یہاں سب سے پہلے ناریل کے درخت کی قدر کو گملے کی قدر میں جمع کیا جائے گا جو جواب آئے اسے چائے کے کپ کی قدر سے ضرب دیا جائے گا اور پھر جو جواب آئے گا اسے گملے کی قدر سے جمع کیا جائے گا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید