• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: کھانسی کے شربت سے بچوں کی اموات، عالمی ادارۂ صحت نے نئی دہلی سے وضاحت طلب کرلی

فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارت میں کھانسی کے شربت سے بچوں کی اموات کے معاملے پر عالمی ادارۂ صحت نے نئی دہلی سے وضاحت طلب کرلی ہے۔

ادارے نے استفسار کیا ہے کہ آیا وہ سیرپ جس کے باعث بچوں کی اموات ہوئیں، وہ کسی دوسرے ممالک کو برآمد کیا گیا تھا یا نہیں۔

عالمی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے باضابطہ تصدیق کے بعد ’کولڈ رِف‘ (Coldrif) کَف سیرپ سے متعلق عالمی سطح پر میڈیکل الرٹ جاری کرنے پر غور کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران بھارت میں پانچ سال سے کم عمر 17 بچے زہریلا شربت پینے سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

لیبارٹری ٹیسٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ دوا میں ڈائیتھیلین گلائیکول نامی خطرناک کیمیکل اجازت یافتہ حد سے 500 گنا زیادہ موجود تھا۔

بھارتی ریاست تلنگانہ نے ڈائیتھیلین گلائیکول کی موجودگی پر دو کھانسی کے شربتوں کے استعمال پر فوری طور پر پابندی عائد کرنے کا نوٹس جاری کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید