• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرا نکاح سنی اور شیعہ دونوں روایات کے مطابق ہوا: جویریہ عباسی کا انکشاف

فائل فوٹوز
فائل فوٹوز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے حال ہی میں ایک شو میں اپنی شادی سے متعلق دلچسپ انکشافات کردیے۔

جویریہ عباسی کئی دہائیوں سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں، اپنی بہترین اداکاری اور دلکش شخصیت کے باعث مداحوں میں بےحد مقبول ہیں، گزشتہ سال انہوں نے دوسری شادی کی تھی جس پر انہیں مداحوں کی جانب سے خوب دعائیں اور محبت ملی۔

اداکارہ حال ہی میں ایک شو میں مدعو کی گئیں، جہاں انہوں نے اپنی نکاح کی تقریب سے متعلق اہم تفصیلات بتائیں، جویریہ عباسی نے بتایا کہ میرا نکاح ایک سُشی ویڈنگ (Su-Shi wedding) تھا، یعنی سنی اور شیعہ روایات کے مطابق انجام پایا۔

جویریہ عباسی نے یہ بھی بتایا کہ میرا نکاح دو مرتبہ ہوا، ایک بار سنی روایات کے مطابق اور دوسری بار شیعہ طریقے سے۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں خاندانوں کی طرف سے مختلف رسومات ادا کی گئیں اور یہ تقریب نہایت خوبصورت اور محبت بھری تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ میں اپنی ازدواجی زندگی میں بہت خوش ہوں اور اپنے شوہر کے ساتھ زندگی کے اس نئے سفر کے لیے پُرجوش ہوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید