• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر سعید کے فہد مصطفیٰ کے پروڈکشن ہاؤس سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات

— فائل فوٹوز
— فائل فوٹوز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہور اداکار، پروڈیوسر اور میزبان فہد مصطفیٰ پر نوکری سے نکالنے کا الزام عائد کرنے والے فوٹو گرافر عمر سعید نے اداکار کے پروڈکشن ہاؤس سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات کر دیے۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ویڈیو کے مطابق عمر سعید کا کہنا ہے کہ فہد مصطفیٰ کے پروڈکشن ہاؤس میں جاب کرنے والی حنا امان پروڈکشن ہاؤس کا مکمل نظام سنبھالتی ہیں صرف یہی نہیں بلکہ حنا امان اب اس کی مالکن بھی ہیں۔

عمر سعید نے دعویٰ کیا کہ پروڈکشن ہاؤس میں صرف حنا امان کی ہی مرضی چلتی ہے، تمام اختیارات ان کے پاس ہیں، جو انہیں نہیں پسند یا جن سے اس کی نہیں بنتی اُنہیں برطرف کردیا جاتا ہے۔


ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حنا امان پروڈکشن ہاؤس کی ملکہ ہیں، بڑے بڑے ہدایتکار، جنہوں نے کئی سُپر ہٹ ڈرامے دیئے ہیں، ان کی بھی ان سے نہیں بنتی، اور حنا امان جسے پسند نہیں کرتیں، وہ منظر سے غائب ہو جاتا ہے۔


واضح رہے اس سے قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریڈیٹ پر چند ماہ پرانی پوسٹ وائرل ہوئی تھی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ فہد مصطفیٰ نے مبینہ طور پر دوسری شادی کر لی ہے جسے انہوں نے خفیہ رکھا۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ وائرل ہونے کے باوجود فہد مصطفیٰ نے اس حوالے سے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید