• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گووندا اچھے شوہر نہیں، بیوی سے زیادہ ہیروئنز کے ساتھ وقت گزارتے ہیں: سنیتا آہوجا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا کا کہنا ہے کہ گووندا اچھے شوہر نہیں ہیں، وہ اپنی بیوی سے زیادہ وقت ہیروئنز کے ساتھ گزارتے ہیں۔

طلاق کی زیر گردش خبروں کے سبب شہہ سرخیوں کا حصہ بننے والی سنیتا آہوجا کا کہنا تھا کہ ایک اسٹار کی بیوی بننے کے لیے آپ کو بہت مضبوط عورت بننا پڑتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 38 برس سے رشتہ ازدواج میں منسلک رہنے کے بعد گووندا کی اہلیہ نے حالیہ انٹرویو میں ایک بار پھر اپنے شوہر کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے آپ کو سنبھال کر رکھنا چاہیے۔ جوانی میں انسان غلطیاں کرتا ہے، یہ قابلِ فہم بات ہے۔ میں نے بھی کی ہیں، گووندا نے بھی کی ہیں لیکن جب آپ ایک خاص عمر کو پہنچ جاتے ہیں تو یہ غلطیاں اچھی نہیں لگتیں اور کیوں ہوں ایسی غلطیاں، جب آپ کے پاس خوبصورت فیملی، پیاری بیوی اور بچے ہیں؟

اداکار کی اہلیہ نے مزید کہا کہ دیکھیں، وہ (گووندا) ہیرو ہیں، اب میں کیا کہوں؟ وہ بیوی سے زیادہ وقت ہیروئنز کے ساتھ گزارتے ہیں۔ کسی اسٹار کی بیوی بننے کے لیے بہت مضبوط عورت بننا پڑتا ہے۔ آپ کو اپنا دل پتھر کا بنانا پڑتا ہے۔ مجھے یہ سمجھنے میں 38 سال لگ گئے، جوانی میں یہ بات سمجھ نہیں آتی تھی۔

سنیتا نے اعتراف کیا کہ گووندا ایک اچھے بیٹے اور بھائی ضرور ہیں لیکن اچھے شوہر نہیں ہیں۔ اگر اگلی زندگی ملی تو میں نہیں چاہتی کہ گووندا بطور شوہر ملیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید