• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دانیہ انور اپنی زندگی میں کیا تبدیل کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستانی خوبرو اداکارہ دانیہ انور نے پہلی شادی، طلاق اور پھر دوسری شادی پر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور پہلی شادی شدہ زندگی میں کیا تبدیل کرنا چاہتی ہیں بتا دیا۔

حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کے پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے کیریئر اور نجی زندگی سمیت مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اپنی پہلی شادی اور طلاق کے بارے میں بات کرتے ہوئے دانیہ نے کہا میں اپنی زندگی میں کچھ بھی تبدیل کرنا نہیں چاہتی، اگر کوئی مجھ سے پوچھے کہ دوبارہ زندگی گزارنے کا موقع ملے تو کیا بدلوں گی، تو میرا جواب ہوگا ’کچھ نہیں‘۔ میرے بچے میری پہلی شادی کا سب سے خوبصورت تحفہ ہیں۔ زندگی خود ایک حسین تحفہ ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں زندگی کے اُتار چڑھاؤ سے سیکھنا چاہیے۔ میں واقعی یقین رکھتی ہوں کہ زندگی کے نشیب و فراز ہمیں سبق دیتے ہیں۔

انہوں نے دوران انٹرویو اپنی دوسری شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ طلاق کے بعد میں نے سوچ لیا تھا کہ میں دوبارہ شادی نہیں کروں گی کیونکہ میرے ذہن میں اُس شخص کی بہت واضح تصویر تھی جس سے میں شادی کرنا چاہتی تھی۔ مجھے لگا کہ ایسا شخص ملنا تقریباً ناممکن ہے لیکن جب میری ملاقات فرحان سے ہوئی تو سب چیزیں خود بخود درست جگہ پر آ گئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں چاہتی تھی کہ وہ سمجھے کہ میں سب سے پہلے ایک ماں ہوں، وہ میرے بچوں کا خیال رکھے، مجھے یہ فکر بھی تھی کہ کہیں میرا بیٹا اُس سے حسد محسوس نہ کرے۔ میرے لیے یہ بات بہت اہم تھی کہ میں اپنے بچوں سے اس بارے میں کھل کر بات کروں۔ جب ان سب سوالوں کے جواب مثبت ملے، تو میں نے اُس سے شادی کا فیصلہ کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید