• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریٹ کارپٹ پر ایسا کیا ہوا جو فرقان قریشی کو چھوڑ کر واپس آنا پڑا؟ اداکار نے بتا دیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

معروف پاکستانی اداکار فرقان قریشی نے ایوارڈ شو کے دوران پیش آنے والا دلچسپ قصہ سنا دیا۔

حال ہی میں اداکار نے جیو نیوز کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے ماضی بالخصوص اپنے کیریئر کے آغاز میں پیش آنے والے دلچسپ قصے سنائے۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے ایک ایوارڈ شو کے ریڈ کارپٹ پر مدعو کیا گیا تھا، اس وقت میرا ڈرامہ ڈریمرز ہٹ ہوا تھا، لیکن اس کے باوجود میں دوبارہ کام ڈھونڈنے کے لیے جدوجہد کر رہا تھا۔


اداکار نے بتایا کہ اس وقت چونکہ میں نیا نیا تھا تو ریڈ کارپٹ کے طریقہ کار کا زیادہ علم نہیں تھا، جب میں ریڈ کارپٹ پر پہنچا تو مجھ سے وہ مس ہوگیا میں دوسرے گیٹ سے انٹر ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے اردگرد دیکھا تو چند اداکار نظر آئے جن میں عثمان خالد بٹ بھی تھے، جن کے ساتھ میں ایک ڈرامے میں کام کر چکا تھا۔ میں نے اُن سے پوچھا کہ ’ریڈ کارپٹ کہاں ہے؟‘ تو انہوں نے کہا، ’آؤ، میں دکھاتا ہوں‘۔ یہ کہہ کر وہ مجھے ریڈ کارپٹ پر لے گیے، وہ اُس وقت کافی مشہور تھے، تو سب میرے بجائے اُن کی تصویریں کھینچنے لگے، میری صرف دو تصویریں کھینچی، پھر میں فوراً شرمندگی کے باعث وہاں سے چلا آیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید