• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آمنہ ملک نے جنات سے اپنی گمشدہ چیزیں کیسے واپس منگوائیں؟

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

پاکستانی معروف میزبان اور اداکارہ آمنہ ملک نے جنات کو ڈانٹ کر اپنی گمشدہ چیزیں واپس منگوانے کا دلچسپ واقعہ سنادیا۔

حال ہی میں اداکارہ نے جیو نیوز کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف سوالوں کے دلچسپ جواب دیے اور مزاحیہ قصے بھی شرکا کے ساتھ شیئر کیے۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے جنات کو ڈانٹنے کا دلچسپ قصہ سنایا اور بتایا کہ کس طرح انہوں نے گمشدہ ہونے والی چیزیں جنات سے واپس منگوائیں۔


اداکارہ نے بتایا کہ ایک دفعہ میرے پیسے کھو گئے، ان دنوں ویسے بھی میری چیزیں گم ہو ہی رہیں تھی، تو مجھے کسی نے بتایا کہ جب گھروں میں بھوت، جنات موجود ہوتے ہیں، تو ایسا ہوتا ہے۔ اگر ان سے باتیں کرو تو وہ چیزیں واپس چھوڑ جاتے ہیں۔

انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ تو میں نے اپنے کمرے میں جنات سے بات کرتے ہوئے کہا، ’آپ جو بھی ہیں، چھوٹے ہیں یا بڑے ہیں، براہ مہربانی میری چیزیں نہ گم کریں‘، اس طرح شام تک میرے گمشدہ پیسے مجھے واپس مل گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کہتے ہیں کہ جنات کے بچے اکثر شرارت کرتے ہیں، اس لیے جب بھی میری چیزیں کھوتی ہیں تو میں جنات سے باتیں کرلیا کرتی ہوں اور وہ مل جاتی ہیں۔

دوران انٹرویو انہوں نے ایک اور دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ ایک بار میرے گھر میں کھٹمل ہوگئے تھے جس سے میں بہت پریشان تھیں، تو ایک ماسی نے مجھے مشورہ دیا کہ دو تین کھٹملوں کو پکڑ کر گوشت کی دکان پر لیجائیں اور وہاں انہیں چھوڑ دیں اور اُن سے کہیں کہ اب ہمارے گھر واپس نہیں آنا اب یہی تمہارا گھر ہے۔


اداکارہ نے کہا کہ جب میں نے ایسا کیا تو گوشت والا بھی پریشان ہوگیا اور سمجھا شاید میں کوئی جادو ٹونا کرنے آئی ہوں، لیکن میں اس کو سچ بھی نہیں بتا سکتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود بھی کھٹمل گھر میں موجود رہے۔ ایسا کرنے سے کچھ نہیں ہوتا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید