• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوٹ کے پچھلے حصے کو کاٹا کیوں جاتا ہے؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

سوٹ جیکٹ جسے عام طور پر کوٹ کہا جاتا ہے اور اسے تقریباََ دنیا کے تمام ممالک میں ہی پہنا جاتا ہے۔

اس کوٹ کا ایک خاص ڈیزائن ہے جسے دنیا بھر میں فالو کیا جاتا ہے اور اس کے ڈیزائن میں ایک عجیب سا فیچر ’سوٹ وینٹ‘ بھی شامل ہے۔

دراصل کوٹ کے پچھلے حصے پر ایک یا دو جگہ کٹس لگائے جاتے ہیں جنہیں سوٹ وینٹ کہا جاتا ہے اور کئی لوگوں کے ذہن میں یہ سوال بھی آیا ہوگا کہ آخر کوٹ کو پیچھے سے یوں کاٹا کیوں جاتا ہے؟

کوٹ کو پیچھے سے کاٹنے کا رجحان اس عہد میں شروع ہوا تھا جب لوگ گھڑ سواری کے عادی تھے۔

اس زمانے میں لوگوں کو اس طرح کا کوٹ پہن کر نقل و حرکت کرنے میں آسانی ہوتی تھی اور گھوڑے پر بیٹھنے کے بعد یہ خطرہ بھی نہیں ہوتا تھا کہ کوٹ پھٹ جائے گا۔

آج کے جدید دور میں جب گھوڑ سواری عام نہیں ہے تب بھی کوٹ کے ڈیزائن میں اس فیچر کو برقرار رکھنے کی وجہ یہ ہے کہ اس سے چلنے پھرنے یا بیٹھنے کے دوران کوٹ تنگ ہونے کا احساس نہیں ہوتا اور پینٹ کی جیبوں تک رسائی بھی آسان ہوتی ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید