• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر کوینا مفاکا پاکستان کیخلاف وائٹ بال سیریز سے باہر

دورہ پاکستان پر آنے والی جنوبی افریقہ کی ٹیم کے فاسٹ بولر کوینا مفاکا انجری کے باعث وائٹ بال سیریز سے باہر ہوگئے۔

جنوبی افریقہ ٹیم کے مطابق  تازہ ترین اسکینز اور طبی معائنوں میں کوینا مفاکا کو ہیمسٹرنگ اسٹرین انجری تشخیص ہوئی ہے، وہ آئندہ چار ہفتے بحالی کے عمل میں گزاریں گے۔

کوینا مفاکا جنوبی افریقہ اور پاکستان کےخلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے اسکواڈ کا حصہ تھے، اوٹنیل بارٹمین کو پاکستان کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل لیزاڈ ولیمز پاکستان کےخلاف ون ڈے سیریز کے لیے شامل ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ جنوبی افریقہ کا طویل دورۂ پاکستان 12 اکتوبر سے شروع ہوگا، جس میں 2 ٹیسٹ، 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز شامل ہیں۔ آخری ون ڈے 8 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید