• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوتم گمبھیر کے گھر بھارتی ٹیم کا عشائیہ منسوخ کرنا پڑ گیا، وجہ کیا بنی؟

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے ٹیم کے معاملات میں سدھار لانے کے لیے ایک ’اوپن ایئر‘ ڈنر کا اہتمام کیا تھا جو مون سون کی بگڑتی موسمی صورتحال کی نذر ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ عشائیہ گوتم گمبھیر کی رہائش گاہ کے باغیچے میں آج شام منعقد ہونا تھا تاہم بارش کی پیش گوئی پر اِسے منسوخ کر دیا گیا ہے۔

اس ڈنر کا مقصد سابق کپتان روہت شرما کو ہٹائے جانے اور شُبمن گِل کے ٹیم کی قیادت سنبھالنے کے بعد ٹیم میں پیدا ہونے والے تناؤ، کھلاڑیوں کے مابین ربط کو مضبوط کرنا اور کپتان و کوچ سب کے درمیان دوستانہ ماحول قائم کرنا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید