• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک جنوبی افریقا سیریز کے ٹکٹس آج سے فروخت کیلئے دستیاب ہونگے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کے ٹکٹس آج سے فروخت کیلئے دستیاب ہو جائیں گے۔

سیریز کے آن لائن ٹکٹس آج شام 5 بجے سے دستیاب ہوں گے۔ لاہور اور راولپنڈی ٹیسٹ میں جنرل، فرسٹ کلاس، پریمیئم، وی آئی پی انکلوژرز میں فری داخلہ ہوگا۔

وی آئی پی فار اینڈ، وی آئی پی نیو پویلین اور وی آئی پی گیلری کے ٹکٹس کی قیمت 800 سے1000 روپے تک ہے۔

لاہور اور راولپنڈی ٹیسٹ کے فزیکل ٹکٹس 8 اکتوبر سے کوریئر سروس کے مراکز پر ملیں گے۔

علاوہ ازیں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے ٹکٹس 16 اکتوبر سے دستیاب ہوں گے اور ایک شناختی کارڈ پر 5 ٹکٹس خریدے جاسکیں گے۔

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کیلئے ٹکٹس کی کم از کم قیمت 400 روپے ہے۔

واضح رہے کہ فیصل آباد میں تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 4، 6 اور 8 نومبر کو ہوں گے جہاں جنرل انکلوژر ٹکٹس 400 روپے اور وی آئی پی ٹکٹس 3 ہزار روپے کا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید