پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ساؤتھ افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان ٹیسٹ ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 12 اکتوبر سے لاہور میں کھیلا جائے گا۔
پی سی بی اعلامیے کے مطابق جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کےلیے قومی ٹیم مینجمنٹ میں اظہر محمود ہیڈ کوچ اور نوید اکرم چیمہ ٹیم منیجر مقرر کیے گئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق عمران فرحت بیٹنگ کوچ، عبدالرحمان اسپین بولنگ کوچ اور عبدالمجید فیلڈنگ کوچ ہوں گے۔
مینجمنٹ کے دیگر اراکین میں فزیوتھراپسٹ کلف ڈیکن، پرفارمنس اینالسٹ طلحہ بٹ، اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ گرانٹ لوڈن، ٹیم سیکورٹی منیجر ارتضی کومیل، ٹیم ڈاکٹر واجد علی رفائی اور مساجر محمد احسن شامل ہیں۔