• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل اور حماس کا امریکی ثالثی سے جنگ بندی منصوبے کے پہلے مرحلے پر اتفاق، امریکی میڈیا


فوٹو: اسرائیلی میڈیا
فوٹو: اسرائیلی میڈیا 

اسرائیل اور حماس میں امریکی ثالثی سے جنگ بندی منصوبے کے پہلے مرحلے پر اتفاق ہوگیا۔ 

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں تمام یرغمالیوں کو غزہ سے رہا کیا جائے گا، اسرائیلی فوج ایک طے شدہ مقام تک پیچھے ہٹ جائے گی، چند فلسطینی قیدیوں کو بھی رہا کیا جائے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی ممکنہ طور پر پیر کے روز ہوسکتی ہے۔

غزہ امن معاہدہ نافذ العمل ہوگیا، حماس اور اسرائیل نے امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر دستخط کر دیے، آج اسرائیلی حکومت کی طرف سے معاہدے کی توثیق ہوگی، نیتن یاہو نے معاہدے کی باضابطہ منظوری کے لیے سیکیورٹی کابینہ اور حکومت کا اجلاس طلب کر رکھا ہے۔

اس سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر معاہدے کے تحت تمام یرغمالیوں کی جلد رہائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اپنی فوج کا متفقہ وقت پر انخلا کرے گا۔

ترجمان قطری وزارت خارجہ کے مطابق امن معاہدے میں جنگ کا خاتمہ، یرغمالیوں اور قیدیوں کی رہائی اور امداد کی فراہمی شامل ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا، جس میں معاہدے پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی گئی۔

خبر ایجنسی سے گفتگو میں ترک عہدیدار نے بتایا کہ ترکیہ غزہ میں یرغمالیوں کی لاشوں کی تلاش کیلئے قائم مشترکہ ٹاسک فورس میں شامل ہوگا، مشترکہ ٹاسک فورس میں امریکا، قطر، مصر اور اسرائیل شامل ہیں۔

پاکستان، سعودی عرب، یو اے ای، مصر، برطانیہ، جرمنی، یورپی یونین سمیت کئی ملکوں نے غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید