• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ازاخیل ڈرائی پورٹ پر کسٹمز لیبارٹری نے کام شروع کر دیا

—فائل فوٹوز
—فائل فوٹوز

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ ازاخیل ڈرائی پورٹ پر کسٹمز لیبارٹری نے کام شروع کر دیا۔

ایف بی آر کے مطابق لیبارٹری کپڑوں، پلاسٹک، خوردنی اشیاء، رنگوں کو جانچنے کے آلات سے لیس ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بتایا ہے کہ اس سے پہلے اشیاء کے نمونے کراچی، لاہور، فیصل آباد کی لیبارٹریز کو بھیجے جاتے تھے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ تقریباً 80 فیصد نمونوں کی جانچ مقامی لیبارٹری میں ہی کی جائے گی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق کسٹمز لیبارٹری کی وجہ سے کلیئرنس جلد ہو سکے گی، لاگت میں کمی آئے گی۔

ایف بی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک جدید لیبارٹری جلد ہی طورخم پر بھی کام شروع کر دے گی۔

اس حوالے سے صدر سرحد چیمبر آف کامرس جنید الطاف نے کہا ہے کہ لیبارٹری کا قیام خوش آئند اور لائقِ تحسین اقدام ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید