رینجرز نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں کارروائیوں کے دوران اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔ ملزمان سیکیورٹی کمپنی کے گارڈ سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم کے فرار ساتھیوں کی شناخت عمران اور عدنان کے نام سے ہوئی۔ گرفتار ملزم نوڈیرو لاڑکانہ کا رہائشی ہے۔