• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر نے یوٹیوبر عادل راجہ کیخلاف لندن ہائیکورٹ میں ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا

بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر نے یوٹیوبر عادل راجہ کے خلاف لندن ہائی کورٹ میں ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا۔

عادل راجہ کو ہرجانہ اور عدالتی اخراجات کی مد میں تقریباً 13 کروڑ روپے ادا کرنا پڑیں گے۔

جج نے قرار دیا کہ عادل راجہ نے بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کو بدنام کیا اور جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگائے۔

عدالت نے عادل راجہ کو اپنے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر فیصلے کا خلاصہ شائع کرنے اور جھوٹے الزامات کو نہ دہرانے کا حکم بھی دیا ہے۔

جج رچرڈ اسپئیرمین نے تسلیم کیا کہ ان میڈیا آئٹمز سے راشد نصیر کی شہرت کو نقصان پہنچا۔

یاد رہے کہ بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر نے 9 میڈیا آئٹمز کو ہتک آمیز قرار دے کر ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید