• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپرا نے کےالیکٹرک پر ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا، 15 روز میں جمع کروانے کا حکم

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)  نے کےالیکٹرک پر ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا، 15 روز میں جرمانہ بینک میں جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔

نیپرا نے جرمانہ جنوری 2023 میں پاور بریک ڈاؤن کے بعد بحالی میں ناکامی پر لگایا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ کے الیکٹرک اپنی آپریشنز ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام رہا، بار بار ٹریپنگ سے ظاہر ہوا بلیک اسٹارٹ فیسلیٹی کی موک ٹیسٹنگ کا فقدان تھا۔

دوسری جانب ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ جنوری 2023 میں این ٹی ڈی سی سسٹم میں خرابی کے باعث پاور بریک ڈاؤن پر کےالیکٹرک کو جرمانہ باعث حیرت ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ نیپرا اتھارٹی کے فیصلے کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں، نیپرا کے فیصلے کے جائزے کے بعد آگے کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید