اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے، انھوں نے امریکا، قطر، مصر اور ترکیہ کی کوششوں کو بھی سراہا۔
انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی کا معاہدہ انتہائی ضروری پیش رفت ہے، اقوام متحدہ اور دیگر شراکت دار غزہ میں پانی، طبی امداد اور پناہ کی فراہمی کے لیے تیار ہیں۔
عالمی ادارے کے سربراہ نے کہا کہ انسانی امدادی کارکنوں کو محفوظ، مستقل رسائی دی جائے، غزہ کے تباہ حال انفرااسٹرکچر کی تعمیر نو کیلئے حائل تمام رکاوٹیں ختم کرنی ہوں گی۔
سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے مزید کہا کہ تمام یرغمالیوں کی رہائی ضروری ہے، مستقل جنگ بندی یقینی بنائی جائے، اس تنازع کی ناقابلِ برداشت انسانی قیمت کو کبھی نہیں بھولنا چاہیے۔