• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیسٹ سیریز: پاکستان و جنوبی افریقہ کی قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس

—ایکس ویڈیو گریب
—ایکس ویڈیو گریب

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سرکل میں شامل 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ کی تیاری کے لیے پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے پریکٹس سیشن دیکھا اور کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی۔

پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کی کرکٹ ٹیموں نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں صبح کے سیشن میں ٹریننگ کی، یہ ساؤتھ افریقہ کا ٹیسٹ سے قبل پہلا ٹریننگ سیشن تھا۔

دونوں ٹیموں نے وارم اپ ایکسرسائز کے ساتھ گروپس میں فیلڈنگ ڈرلز کیں اور پھر نیٹس پر بولنگ اور بیٹنگ کی مشقیں کیں۔

دونوں ٹیموں کے بیٹرز کا نیٹس پر اسپنرز کا سامنا کرنے پر فوکس رہا کیونکہ قذافی اسٹیڈیم میں تیار کی جانے والی پچ اسپنرز کے لیے مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اور مینجمنٹ کے اراکین ٹیسٹ کے لیے تیار کی جانے والی پچ کا معائنہ بھی کرتے رہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کا پریکٹس سیشن دیکھا، اُنہوں نے پاکستانی کھلاڑیوں کے علاوہ جنوبی افریقہ کی ٹیم کے منیجر اور ہیڈ کوچ سے بھی ملاقات کی۔

کل بھی دونوں ٹیمیں دوپہر کے سیشن میں ٹریننگ کریں گی، جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر سے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید