• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل میں جنگی سائرن بج اٹھے، اسرائیلی فوج مشکل میں پڑگئی

اسرائیل میں جنگی سائرن بج اٹھے، جس کے بعد اسرائیلی فوج کو وضاحت دینا پڑ گئی۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ کی سرحد کے قریب واقع اسرائیلی کمیونٹی نيرم میں راکٹ حملے کے سائرن بجنے کی اطلاع ملی ہے۔

تاہم کچھ ہی دیر بعد اسرائیلی فوج کی جانب سے ایک اور بیان جاری کیا گیا کہ یہ سائرن غلط اطلاع پر بجائے گئے تھے، الارم کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق کوئی راکٹ حملہ یا سیکیورٹی خطرہ پیش نہیں آیا، بلکہ خود کار نظام کے طور پر خطرے کا سگنل جاری کیا گیا تھا، لیکن بعد میں تصدیق ہوئی کہ صورتحال معمول پر ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید