• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیسٹ سیریز: پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آج دوپہر میں ٹریننگ کریں گی

فوٹو بشکریہ ایکس
فوٹو بشکریہ ایکس

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمز آج دوپہر میں قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم مینجمنٹ پہلے ٹیسٹ کا پلئینگ الیون پر غور جاری، ممکنہ طور پر پہلے ٹیسٹ میں 2 ریگولر فاسٹ بولرز اور 2 اسپنرز کے ساتھ جانے پر غور کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عبوری ہیڈ کوچ اظہر محمود اسپنر آصف آفریدی کے ڈیبیو کے حق میں ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ اظہر محمود آصف آفریدی کی بولنگ سے متاثر ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ پلئینگ الیون کے لیے عبداللّٰہ شفیق ، امام الحق، شان مسعود اور بابر اعظم کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق سعود شکیل ،محمد رضوان، سلمان علی آغا، ساجد خان، شاہین آفریدی، نعمان علی اور خرم شہزاد کے نام بھی زیرِ غور ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید