• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کومک کردار ’جوکر‘ سے متعلق 2318 اشیاء اکٹھی کرنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ

تصاویر:گنیزورلڈ ریکارڈز
تصاویر:گنیزورلڈ ریکارڈز

امریکی ریاست انڈیانا کی 22 سالہ میگن پیئرس (Megan Pierce) نے بیٹ مین کے مشہور ولن جوکر سے متعلق اشیاء جمع کرنے کا شوق ایسا نبھایا کہ وہ گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر بن گئیں۔

میگن کے پاس اس وقت 2,318 لائسنس یافتہ اشیاء موجود ہیں، جس میں ایکشن فگرز، کامکس، اسکیٹ بورڈ، 1966 کے دودھ کے ڈھکن اور جوکر تھیم والے رولر بلیڈز تک شامل ہیں۔

میگن نے بتایا کہ میں نے یہ شوق مڈل اسکول کے زمانے میں شروع کیا تھا، بعد میں کووِڈ 19 کی وبا کے دوران میں نے اپنی کلیکشن کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا شروع کیں، جہاں سے مجھے گنیز ورلڈ ریکارڈ کے لیے درخواست دینے کا حوصلہ ملا۔

انہوں نے 2023 میں باضابطہ طور پر اس عمل کی شروعات کی، گنیز کے قواعد کے مطابق انہیں اپنی کلیکشن کی ہر ایک شے کی پیمائش، تفصیل اور تصویر فراہم کرنا پڑی اور یہ تمام مرحلے پانچ گواہوں کی نگرانی میں مکمل کیے گئے۔

میگن نے بتایا کہ مجھے ہر چیز کی تفصیل اور فوٹو جمع کروانا پڑی، یہ ایک طویل مگر یادگار عمل تھا۔

میگن کی یہ دلچسپی ناصرف ریکارڈ کا باعث بنی بلکہ انہیں جوکر فین کمیونٹی میں شہرت بھی ملی، انہوں نے بتایا کہ اس شوق کی بدولت میری ملاقات اداکار مارک ہیمل (جو مختلف اینیمیٹڈ اور ویڈیو گیمز میں جوکر کی آواز دے چکے ہیں) سمیت کئی دیگر مداحوں سے ہوئی۔

میگن نے ہنستے ہوئے کہا کہ اگر کوئی میرا ریکارڈ توڑ بھی دے، تو میں مزید چیزیں جمع کرنے کے لیے پہلے سے زیادہ پُرجوش ہو جاؤں گی۔

دلچسپ و عجیب سے مزید