• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف کی شرط پر ترقیاتی منصوبوں کی منظوری پر پابندی عائد

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹر فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرط پر وزارتوں پر ڈیپارٹمنٹل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری پر پابندی عائد کر دی۔

آئی ایم ایف کی پابندی کی وجہ نامناسب جانچ اور تجزیے کے بغیر منصوبوں کی منظوری بنی۔

وزارتِ منصوبہ بندی نے تمام وزارتوں کو ڈی ڈی ڈبلیو پی کے ذریعے منصوبوں کی منظوری پر پابندی سے آگاہ کر دیا ہے۔

ڈی ڈی ڈبلیو پی کو 2 ارب روپے مالیت تک کے ترقیاتی منصوبے منظور کرنے کا اختیار ہوتا تھا بعد میں یہ حد کم کر کے ڈیرھ ارب روپے کردی گئی تھی۔

وزارت منصوبہ بندی کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل تک ڈی ڈی ڈبلیو پی کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری پر پابندی برقرار رہے گی۔

قومی خبریں سے مزید