• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیر بالاج قتل کیس: پولیس طیفی بٹ کو دبئی سے پاکستان لے آئی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

پولیس بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کو دبئی سے پاکستان لے آئی۔

ذرائع کے مطابق طیفی بٹ کو دبئی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ عدالت نے طیفی بٹ سے پاکستان جانے سے متعلق سوال کیا، طیفی بٹ نے پاکستان جانے اور مقدمات کا سامنا کرنے کا کہا۔

ذرائع کے مطابق دبئی کی عدالت نے طیفی بٹ کو پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا اور پنجاب پولیس کی ٹیم طیفی بٹ کو لے کر لاہور پہنچ گئی۔

پولیس کے مطابق طیفی بٹ امیر بالاج ٹیپو کے قتل کیس کا مرکزی ملزم ہے۔

قومی خبریں سے مزید