• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی منظوری کے بعد اسرائیلی فوج کا غزہ سے انخلا کا اعلان

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

اسرائیلی حکومت کی منظوری کے بعد اسرئیلی فوج نے غزہ میں جنگ بندی اور غزہ سے انخلا کا اعلان کردیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے بتایا گیا کہ غزہ میں جنگ بندی اس وقت نافذ ہوچکی ہے۔

اس وقت اسرائیلی فوج نے امریکی صدر کی جانب سے پیش کیے گئے منصوبے کے اعتبار سے خود کو واپسی کے لیے تیار کرلیا ہے،لیکن کسی بھی خطرے کے صورت میں وہ جوابی کارروائی کرسکتے ہیں۔

حماس اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے معاہدے کے مطابق اگلے 72 گھنٹوں اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا جائے گا۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے بتایا گیا کہ غزہ کے مقامی وقت کے مطابق رات 12:00 بجے (عالمی وقت کے مطابق 09:00) سے  جنگ بندی نافذ ہوجائے گی۔ 

معاہدے کی رو کے سے انسانی ہمدری پر مبنی امداد کے 600 ٹرک روزانہ غزہ میں داخل ہونگے جن میں طبی سامان اور رہائشی کیمپوں کے لیے سامان بھی شامل ہوگا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید