• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں گاڑی چھین کر شہری کو قتل کرنے والے 4 ملزمان جامشورو میں پولیس مقابلے کے دوران ہلاک

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

جمالی پل کراچی میں گاڑی چھین کر شہری کو قتل کرنے والے 4 ملزمان جامشورو میں پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق کراچی سے کار چھین کر فرار ملزموں کو رُکنے کا اشارہ کیا، ملزمان نے فائرنگ کردی اور جوابی کارروائی میں مارے گئے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) حیدر آباد طارق دھاریجو کا کہنا ہے کہ مقابلے میں 4 ملزم ہلاک ہوئے ہیں، ملزمان نے کراچی سے کار چھینی تھی، انہیں رکنے کا اشارہ کیا تو فائرنگ شروع کردی۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) جامشورو ظفر صدیق نے کہا کہ ملزمان کراچی سے گاڑیاں چھین کر دوسرے شہر لے جاتے تھے، مقابلے کے دوران گینگ لیڈر حیدر مہرو بھی مارا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایم نائن جمالی پل کے قریب گاڑی چھیننے اور نوجوان کے قتل کے بعد مقتول نوجوان کے والد اور بھائی نے بھی ملزمان کا پیچھا کیا تھا، ایم نائن پر گاڑی چھیننے والے ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ سے مقتول عدنان کا بھائی بھی زخمی ہوا، زخمی نوجوان کلفٹن کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہے۔

قومی خبریں سے مزید