نوبیل امن ایوارڈ حاصل کرنے والی ماریا کورینا ماچاڈو نے اس کامیابی پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ ایوارڈ وینزویلا کے شہریوں کی جدوجہد کا بڑا اعتراف ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم فتح کے قریب ہیں، وینزویلا کی آزادی اور جمہوریت کے لیے امریکی صدر ٹرمپ، امریکی عوام اور جمہوری قوتوں کی مدد درکار ہے۔
ماریا کورینا ماچاڈو کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ ایوارڈ وینزویلا کے مصیبت زدہ لوگوں اور صدر ٹرمپ کی ہمارے مقصد کی فیصلہ کن حمایت کے نام کرتی ہوں۔
واضح رہے کہ معزز ترین اعزاز نوبیل انعام برائے امن 2025ء وینزویلا کی جمہوریت نواز رہنما ماریا کورینا مچاڈو نے اپنے نام کر لیا ہے۔
یہ اعزاز ماریا کورینا مچاڈو کو وینزویلا کے عوام کے جمہوری حقوق کے فروغ اور آمریت سے جمہوریت کی منصفانہ و پُرامن منتقلی کی جدوجہد پر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن کا نوبیل انعام اپنے نام کرنے میں ناکام رہے ہیں، امن کے نوبیل انعام کے لیے پاکستان سمیت مختلف ممالک نے امریکی صدر کو نامزد کیا تھا۔
یاد رہے کہ رواں سال نوبیل امن انعام کے لیے 300 سے زائد افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔