• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: والی بال کوچ کے ہراساں کرنے پر 19 سالہ طالبہ نے خودکشی کرلی

فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا 

بھارتی شہر حیدرآباد میں والی بال کوچ کے ہراساں کرنے پر 19 سالہ طالبہ نے خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مولیکا جو تار ناکہ کے ریلویز ڈگری کالج میں سیکنڈ ایئر کی طالبہ تھی، وہ  والی بال کوچ کی مسلسل ہراسانی برداشت نہ کر پائی اور خودکشی کر لی۔

رپورٹ کے مطابق  گرلز کالج میں کوچ امباجی نے ماؤلیکا پر غیر مناسب دباؤ ڈالا اور اسے اپنی محبت کیلئے مجبور کرنے کی کوشش کی، شدید ذہنی دباؤ کے باعث لڑکی نے اپنی جان لے لی۔

ماؤلیکا کے والد کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کا ہمیں کوئی نوٹ یا ویڈیو نہیں ملی، متاثرہ طالبہ  نے گھر والوں کو ہراسانی کے بارے میں کچھ نہیں بتایا تھا، مگر اس کی دوستوں نے اس بات کی نشاندہی کی ہے، تفتیش کے لیے دو ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید