• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئن ٹیم کے خلاف کھیلنا اور اچھا رزلٹ لینے کیلئے ایک اچھا موقع ہے :شان مسعود

پاکستانی ٹیسٹ کپتان شان مسعود--- اسکرین گریپ
پاکستانی ٹیسٹ کپتان شان مسعود--- اسکرین گریپ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ چیمپئن ٹیم کے خلاف کھیلنا اور اچھا رزلٹ لینا ایک اچھا موقع ہے۔

پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ فارمیٹ کے کپتان شان مسعود نے جنوبی افریقہ کے ساتھ شروع ہونے والی سیریز کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا، ’ہم نے تیاری اچھی کی ہے، جتنی کر سکتے ہیں، کوشش ہو گی کہ اچھا آغاز ہو، ہمارا اعتماد بڑھے گا، پچھلے سیزن میں رزلٹ آئیڈیل نہیں تھے لیکن سیکھا بہت کچھ ہے‘۔

قومی ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ ٹیسٹ جیتنے کے لیے 20 وکٹیں لینا بہت ضروری ہوتا ہے اور ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ہوم گراؤنڈ پر کھیلنا بہت ضروری ہوتا ہے۔

ہائی اسکورنگ ٹیسٹ میچز پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چھ چھ سو رنز بنیں تو میچ سے نتیجہ نہیں لیا جا سکتا۔

قومی ٹیسٹ کپتان نے مزید کہا کہ ساجد خان ہمارے مین بولر ہیں، وہ ابھی وائرل انفیکشن سے واپس آئے ہیں، ساجد خان نے آج بولنگ پریکٹس بھی کی ہے، ابھی ہمارے پاس وقت ہے، ٹیم شیٹ بنے تو وہ پہلے نمبر پر آتے ہیں، ساجد خان کو شامل کرنے کے لیے ابھی مزید وقت لیں گی۔

شان مسعود نے کہا کہ ٹیسٹ کے لیے ہمارے پاس 12 سے 13 نام ہیں، ہوم کنڈیشنز کا ایڈوانٹیج تمام ملک لیتے ہیں اور ہمیں ہوم گراؤنڈ پر زیادہ سے زیادہ میچز جیتنے ہیں۔

دوسری جانب جنوبی افریقہ کے کپتان نے کہا کہ یہاں کنڈیشنز کا چیلنج ہوگا ہمارا فوکس اسی پر ہے، یہاں پر اسپنرز کے لیے پچز سازگار ہوں گی۔

مہمان ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہماری تیاری اچھی ہے، اسپنرز کو کھیلنے پر فوکس کیا ہے۔ 

ایڈن مارکرم نے بتایا کہ بابر اعظم ہمارے لیے ایک بڑی وکٹ ہو گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید