یونیسکو نے گمراہ کن معلومات اور نفرت انگیز مواد کے حوالے سے پاکستانی تجاویز منظور کرلیں۔
قومی خبر رساں ادارے کے مطابق یونیسکو نے غلط اور گمراہ کن معلومات اور نفرت انگیز مواد کے انسداد کے لیے آزادیِ اظہار رائے کے تحفظ اور ڈیجیٹل دور میں معلومات کی سچائی کو یقینی بنانے کے لیے پاکستانی تجاویز کو منظور کرلیا ہے۔
یونیسکو میں پاکستانی مستقل مندوب ممتاز زہرہ بلوچ نے پیرس میں ہونے والے یونیسکو کے 222 اجلاس میں تجاویز پیش کیں۔
یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے اس بات پر زور دیا گیا کہ مصنوعی ذہانت جیسی نئی ٹیکنالوجیز نئے چیلنجز کھڑے کر رہی ہیں، ایگزیکٹو بورڈ نے ڈجیٹل پلیٹ فارمز سے مطالبہ کیا کہ وہ ٹرانسپیرنسی اور جوابدہی کو یقینی بنائیں۔