• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صیہونی ریاست پر غزہ جنگ بندی کے معاملے پر بالکل بھروسہ نہیں: ایران

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ صیہونی ریاست غزہ جنگ بندی کے معاہدے کا پاس نہیں رکھے گی اس لیے بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ہم پچھلے معاہدوں کے انجام کی بنیاد پر کہہ رہے ہیں کہ اسرائیل غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کا بھی خیال نہیں کرے گا۔

عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ہم غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم ہر اس منصوبے کی حمایت کریں گے جو اسرائیلی جرائم کو روکنے کے لیے بنایا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہم نام نہاد ابراہم معاہدے میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے، اس کا کوئی امکان نہیں ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید