• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی پر اظہار تشویش

قطر نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

قطری وزارت خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک تحمل، بات چیت اور سفارتکاری سے مسائل حل کریں، خطے میں امن و استحکام کے لیے کشیدگی میں کمی ناگزیر ہے۔

قطری وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے عوام کے امن و خوشحالی کے لیے پُرعزم ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی خطے کے امن پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔

واضح رہے کہ افغان فورسز کی جانب سے پاکستان کے سرحدی علاقوں پر بلا اشتعال فائرنگ کے بعد پاک فوج نے بھر پور جواب دیا۔

سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں بھاری جانی نقصان کے بعد طالبان چیک پوسٹیں اور لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید