• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ جنگ بندی، امریکا کے 200 فوجی اسرائیل پہنچ گئے

امریکی میڈیا نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں امریکا کے 200 فوجی اسرائیل پہنچ گئے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی فوجی غزہ نہیں جائیں گے بلکہ وہ قطر، مصر اور ترکیے کے فوجیوں سے تعاون کریں گے۔

امریکی میڈیا کا بتانا ہے کہ اسرائیلی فوج کی غزہ امن منصوبے کے پہلے مرحلے میں مقررہ حدود میں واپسی ہوئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف نے غزہ کا دورہ کرکے اسرائیلی فوج کی واپسی کا جائزہ لیا۔

قبل ازیں امریکی سینٹکام کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے بھی غزہ کا دورہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ غزہ میں کوئی امریکی فوجی داخل نہیں ہوگا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید