• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمیٹی اپنے فیصلے صرف ایلفریڈ نوبیل کی وصیت اور حقیقی کام کی بنیاد پر کرتی ہے: نوبیل انعام کمیٹی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کا نوبیل انعام نہ دیے جانے پر وائٹ ہاؤس کی نوبیل انعام برائے امن کمیٹی پر تنقید کے بعد نوبیل انعام کمیٹی کا موقف بھی سامنے آگیا۔

نوبیل امن انعام کے اعلان کے بعد کمیٹی کا موقف جاننے کے لیے چئیرمین نوبیل امن کمیٹی سے جب سوال کیا گیا کہ صدر ٹرمپ نے بارہا نوبیل انعام کے حقدار ہونے کا دعویٰ کیا اور انعام نہ ملنے کی صورت میں اسے امریکا کی توہین قرار دیا۔

اس پر نوبیل انعام برائے امن کمیٹی کے چیئرمین نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ کمیٹی سیاسی دباؤ سے متاثر نہیں ہوتی۔ یہ اعزاز ان لوگوں کے لیے ہے جنہوں نے حقیقی معنوں میں امن کےلیے کام کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ نوبیل انعام کی طویل تاریخ میں کمیٹی نے ہر طرح کی مہمات اور میڈیا کی توجہ دیکھی ہے، ہمیں ہر سال ہزاروں خطوط موصول ہوتے ہیں جن میں لوگ بتاتے ہیں کہ ان کے نزدیک امن کا مطلب کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی جس کمرے میں غور و فکر کرتی ہے، وہ ان تمام نوبیل انعام یافتہ افراد کی تصویروں سے بھرا ہوا ہے، وہ کمرہ حوصلے اور دیانت داری کی علامت ہے۔ کمیٹی اپنے فیصلے صرف اور صرف ایلفریڈ نوبیل کی وصیت اور حقیقی کام کی بنیاد پر کرتی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید