• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس میں بھارتی خواتین صحافیوں کو شامل نہ کرنے پر مودی پر کڑی تنقید

فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا 

بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں گزشتہ روز افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کی پریس کانفرنس میں خاتون صحافیوں کو شامل نہ کیے جانے پر اپوزیشن کی جانب سے مودی حکومت پر کڑی تنقید کی گئی ہے۔

اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ خواتین کو ہر میدان میں برابر کی شرکت کا حق حاصل ہے، اس واقعے سے بھارتی خواتین کو یہ پیغام جاتا ہے کہ مودی ان کے حق میں کھڑے ہونے کے لیے انتہائی کمزور ہیں۔

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی رہنما پریانکا گاندھی نے بھی مودی سے وضاحت طلب کرلی۔ 

سینئر کانگریس رہنما پی چدمبرم نے کہا کہ اس بات پر مرد صحافیوں کو پریس کانفرنس سے واک آؤٹ کر دینا چاہیے تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز  بھارتی دارالحکومت دہلی میں افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کی پریس کانفرنس میں کسی بھی خاتون صحافی کو مدعو نہیں کیا گیا تھا، جس پر ملک بھر میں سخت ردِعمل سامنے آیا، ناقدین نے اسے طالبان کے خواتین مخالف رویّے کی ایک اور مثال قرار دیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید