• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی کے میں نامزد وزیرِ اعلیٰ کامیاب نہیں ہونا چاہیے: رانا تنویر

وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین— فائل فوٹو
وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین— فائل فوٹو 

وفاقی وزیرِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ کے پی کے میں نامزد وزیرِ اعلیٰ کامیاب نہیں ہونا چاہیے، پی ٹی آئی اراکین اگر آزاد ہیں تو ایسے عناصر سے گریز کریں۔

شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر نے کہا کہ افغانستان کو بار بار سمجھایا کہ دہشت گردوں، فتنہ الخوارج کو روکیں مگر نہیں روکا گیا،  ٹی ٹی پی کے ٹھکانے ختم کرنے کا کہا مگر افغان حکومت عمل نہ کر سکی۔

رانا تنویر نے کہا کہ بھارت نے جھوٹے الزام کے تحت حملہ کیا، ہم ثبوتوں کے ساتھ کارروائی کر رہے ہیں، بھارتی پراکسیز بھی بہت جلد ناکام ہوں گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ  کچھ جماعتیں پاکستان دشمن قوتوں کی آلۂ کار ہیں، بانیٔ پی ٹی آئی دہشت گروں کے سہولت کار ہیں، دہشت گردی کو دوبارہ زندہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ قوم عنقریب معاشی شعبے میں خوش خبری سنے گی، پنجاب حکومت نے سعودی سرمایہ کاروں کو سہولت دینے کا بہترین اقدام کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید