• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تباہ حال غزہ کا ایک منظر—فائل فوٹو
تباہ حال غزہ کا ایک منظر—فائل فوٹو

فلسطینی محکمۂ صحت کے مطابق غزہ سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 124 لاشیں ملیں۔

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ یہ لاشیں ریسکیو آپریشن کے دوران ملبے سے ملیں۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل ہونے والی سیز فائر کے بعد بے گھر اور پناہ کی تلاش میں مارے مارے پھرنے والے غزہ کے فلسطینی شہری اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں۔

حکام گمشدہ اور لاپتہ لوگوں کو تلاش کر رہے ہیں ایسے میں ملبے سے  124 لاشیں نکالی گئی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید