اگر آپ بےچینی یا ذہنی تناؤ کا شکار ہیں اور آپ کو اپنا موڈ بہتر بنانے کی ضرورت ہے تو ہوسکتا ہے کہ ڈاکٹر آپ کو جلد ہی سویڈن جانے کا مشورہ دے۔
سویڈن میں ایک نئی سیاحتی مہم شروع کی گئی ہے جو ملک کو ایک قدرتی علاج کے طور پر پیش کرتی ہے اس لیے ڈاکٹرز صحت کو بہتر بنانے میں مدد کے حصول کے لیے وہاں جانے کی تجویز دے سکتے ہیں۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سویڈن کی اس سیاحتی مہم کا اشتہار سویڈش فطرت اور ثقافت سے جڑی سرگرمیوں پر روشنی ڈالتا ہے جو ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے مفید ہیں۔
اس سیاحتی مہم میں اداروں کی تحقیق کی حمایت سے یہ جنگل کی سیر اور تیراکی اور کافی بریک تک ہر چیز کو اہمیت دی گئی ہے۔
یہ خیال بڑھتے ہوئے سائنسی شواہد پر مبنی ہے کہ فطرت کے قریب وقت گزارنا تناؤ کو کم کرنے، موڈ، نیند اور علمی افعال کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتا ہے۔
1 لاکھ سے زیادہ جھیلوں اور تقریباً 6 ہزار قدرتی ذخائر کے ساتھ سویڈن کا بھرپور کا قدرتی مناظر سے بھرپور ماحول ذہنی تناؤ کو کم کرنے کے لیے کافی مواقع فراہم کرتا ہے۔
سویڈن میں شروع کی گئی سیاحتی مہم میں ایک’پرسکرپشن‘ بھی شامل ہے جسے ڈاؤن لوڈ کرکے پھر اس حوالے سے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ لیا جا سکتا ہے۔