• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنز ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو 3 وکٹ سے ہرا دیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا نے دلچسپ مقابلے کے بعد بنگلادیش کو 3 وکٹ سے ہرا دیا، فاتح ٹیم نے 233 رنز کا ہدف 3 گیندوں پہلے حاصل کیا۔

وشاکاپٹنم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیشی اوپنرز نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور 53 رنز کی بنیاد رکھی، ربیعہ حیدر 25 اور فرگانہ حق 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔

اس کے بعد شرمین اختر نے 50 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ نگار سلطانہ 32 رنز بنا گئیں، پھر شورنا اختر نے 51 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر بنگلادیش کا اسکور 6 وکٹ پر 232 تک پہنچادیا۔

233 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی پہلی وکٹ 3 رن پر گر گئی، دوسری وکٹ پر 55 رنز کی شرکت بنی، لیکن پھر آدھی ٹیم 78 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

اس مشکل میں میریزانی کیپ نے 56 رنز بنا کر ٹیم کو جیت کی راہ پر ڈالا،  پھر چلو ٹریون نے 62 رنز بنا کر ٹیم کو جیت کے مزید قریب کر دیا۔

آخر میں نادین ڈی کلارک نے ذمہ داری سنبھالی اور ماساباتا کلاس کے ساتھ ٹیم کو 3 وکٹ سے فتح دلا دی، جنوبی افریقا نے ہدف 3 گیندوں پہلے حاصل کر لیا، کلارک 37 رنز اور کلاس 10 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔

 ورلڈ کپ میں آج سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کولمبو میں آمنے سامنے ہوں گی، پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیوسوپر یہ میچ بھی براہ راست نشر کرے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید