جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والی تامل، تیلگو اور ملیالم فلموں کی معروف اداکارہ کیرتی سریش نے کہا ہے کہ میں سمجھتی تھی کہ میرا خاندان میرے شوہر انٹونی تھاٹیل کو ان کے مذہب کی وجہ سے بطور داماد قبول نہیں کریگا۔
32 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ پہلے تو میں سمجھی کہ شوہر جو کرسچین ہیں اس وجہ سے میرا خاندان میری ان سے شادی پر راضی نہیں ہوگا۔
ایک ٹاک شو میں حال ہی میں بطور مہمان گفتگو کے دوران کیرتی سریش نے شادی سے قبل اپنے شوہر انٹونی تھاٹیل کے ساتھ اپنی 15 سال طویل محبت کی کہانی بیان کی جو 2010 سے شروع ہوئی۔
انکا کہنا تھا کہ گزشتہ 15 سال میں، ہمارا تقریباً 5 سے 6 سال تک لانگ ڈسٹنس ریلیشن شپ رہا، کیونکہ وہ قطر میں تھے اور میں چنئی میں۔ جب وہ بھارت واپس آئے تو ہم دونوں کو فیصلے کےلیے کچھ وقت درکار تھا۔
واضح رہے کہ کیرتی سریش نے تھاٹیل کے ساتھ گزشتہ برس گوا میں شادی کی، دونوں کی شادی ہندو اور عیسائی مذہبی رسومات کے مطابق ہوئی۔ انٹونی تھاٹیل کرسچین جبکہ کیرتھی سریش ہندو مذہب سے تعلق رکھتی ہیں۔