• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ٹیسٹ: جنوبی افریقہ کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

فوٹو بشکریہ کریک انفو
فوٹو بشکریہ کریک انفو

جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

لاہور میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں پہلے روز کھانے کے وقفے تک پاکستان نے 1 وکٹ پر 107 رنز بنا لیے ہیں۔

امام الحق 59 اور کپتان شان مسعود 44 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں جبکہ آؤٹ ہونے والے کھلاڑی عبداللّٰہ شفیق تھے وہ 2 رنز کر پویلین لوٹ گئے۔

 پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ  ہوم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

دوسری جانب جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم نے کہا کہ ہم نے ایسی کنڈیشنز میں کرکٹ کھیلی ہے۔

پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے شان مسعود (کپتان)، عبداللّٰہ شفیق، امام الحق، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، نعمان علی اور ساجد خان قومی ٹیم میں شامل ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید