پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد انتقال کر گئے۔
کرکٹر کے اہل خانہ کے مطابق وزیر محمد کی عمر 95 برس تھی، اِن کا انتقال آج برمنگھم میں ہوا۔
وزیر محمد 1952ء میں بھارت کا دورہ کرنے والے پاکستانی اسکواڈ کے رکن تھے۔
وزیر محمد نے دورۂ بھارت میں پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔
وزیر محمد نے 1952ء سے 1959ء تک 20 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
20 ٹیسٹ میچز میں اُنہوں نے دو سنچریوں اور 3 نصف سنچریوں کی مدد سے 801 رنز بنائے۔
وزیر محمد کے بھائی حنیف محمد اور مشتاق محمد بھی ٹیسٹ کرکٹر رہے ہیں۔
وزیر محمد حنیف محمد، رئیس، مشتاق اور صادق محمد کے بھائی تھے، وہ محمد برادران میں سب سے بڑے تھے۔