• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا کا اسرائیلی کھلاڑیوں کو ویزا دینے سے انکار

فوٹو بشکریہ اے ایف پی
فوٹو بشکریہ اے ایف پی

انڈونیشیا نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی کھلاڑیوں کو ویزا دینے سے انکار کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آئندہ ہفتے عالمی جمناسٹکس چیمپئن شپ انڈونیشیا میں منعقد ہونے جا رہی ہے جس میں شرکت کے لیے اسرائیلی ٹیم کو بھی آنا تھا لیکن انڈونیشیا نے اسرائیلی جمناسٹس کو ویزا دینے سے انکار کر دیا ہے۔

انڈونیشیا کے جمناسٹک فیڈریشن کی چیف ایٹا جولیاتی نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل کی ٹیم چیمپئن شپ میں شرکت نہیں کرے گی۔

اس حوالے سے سینئر قانونی امور کے وزیر یوسرل احزا مہندرا نے میڈیا کو بتایا کہ یہ فیصلہ مذہبی کونسلوں اور مختلف سماجی گروہوں کے اعتراضات کے بعد انڈونیشیا کی اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات نہ رکھنے کی پالیسی کے مطابق کیا گیا ہے۔

اُنہوں نے واضح کیا کہ انڈونیشیا اپنے نظریے پر قائم ہے کہ اسرائیل کو فلسطین کے آزاد ہونے تک تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید