• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہارڈک پانڈیا کی گرل فرینڈ مہیکا شرما کیساتھ سالگرہ مناتے تصاویر وائرل، صارفین کی سخت تنقید

کولاج بشکریہ بھارتی میڈیا
کولاج بشکریہ بھارتی میڈیا 

بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہارڈک پانڈیا نے اپنی 32ویں سالگرہ نئی گرل فرینڈ، ماڈل مہیکا شرما کے ساتھ منائی ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کپ 2025ء کے بعد ہارڈک پانڈیا آج کل چھٹیاں منا رہے ہیں۔ 

اُنہوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنی سالگرہ کی چند تصاویر شیئر کیں ہیں جو مالدیپ کے ایک خوبصورت ساحلی مقام پر لی گئی ہیں۔

تصاویر میں ہارڈک کو مہیکا شرما کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے جس کے بعد سے اِن کے درمیان رومانوی رشتے کے حوالے سے زیرِ گردش افواہیں مزید مضبوط ہوگئی ہیں۔

ہارڈک پانڈیا کی جانب سے شیئر کی گئی نئی پوسٹ میں چاکلیٹ کیک اور گرل فرینڈ کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے ساحل کنارے سیر کرنے کی ویڈیو بھی شامل ہے۔

سوشل میڈیا پر ہارڈک پانڈیا کے مداح جہاں اُنہیں نئے رشتے کی شروعات پر مبارکباد دے رہے ہیں اور خوش ہو رہے ہیں وہیں زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین کی تعداد اِنہیں اپنے بیٹے آگستیا کی ماں، سابقہ اہلیہ کے ساتھ بے وفائی کرنے کو اِنہیں چھوڑنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

مہیکا شرما کون ہے؟

بھارتی میڈیا کے مطابق مہیکا شرما 24 سالہ ماڈل اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں جو بھارت کے معروف فیشن ڈیزائنرز کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔ 

اس جوڑی کی پہلی عوامی جھلک ممبئی ایئرپورٹ پر سالگرہ سے قبل سامنے آئی تھی جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر اِن کے درمیان رومانوی تعلق کی افواہوں نے جنم لیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید