انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 3 وکٹ سے مات دے دی۔
وشاکاپٹنم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے 331 رنز کا ہدف 7 وکٹ کے نقصان پر ایک اوور پہلے ہی حاصل کر لیا۔
بھارت نے پہلے بیٹنگ کی اور 48 اعشاریہ 5 اوورز میں 330 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔
بھارت کی سمرتی مندھانا نے 80 رنز اور پرتکیا راول نے 75 رنز کی نمایاں باریاں کھیلیں اور کوئی پلیئر سنچری تک نہ پہنچ سکا۔
آسٹریلیا کی اوپننگ بیٹر ایلیسا ہیلی نے 142 کی میچ وننگ اننگز کھیلی، انہوں نے اس دوران 3 چھکے اور 21 چوکے لگائے جبکہ ایلس پیری نے 47 رنز کی ناقابلِ شکست باری کھیلی۔
آسٹریلوی ٹیم نے 331 رنز کا مشکل ہدف حاصل کر کے 2 قیمتی پوائنٹس حاصل کیے اور ساتھ ہی ہدف حاصل کر کے نیا ریکارڈ بھی بنا لیا۔