• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مڈغاسکر: حکومت کے خاتمے کے اعلان کے باوجود احتجاجی مظاہرے جاری

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

مڈغاسکر میں حکومت کے خاتمے کے اعلان کے باوجود احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

انڈونیشیا اور نیپال کے جین زی مظاہروں سے متاثر مڈغاسکر کے نوجوان بھی دارالحکومت انتاناناریوو میں سڑکوں پر نکلے آئے۔

مڈغاسکر کی جین زی (نوجوان نسل) اپنے صدر اینڈری راجویلینا سے مستعفی ہونے، بجلی، پانی کی کمی سمیت بدعنوانی کے خاتمے کا مطالبہ کر رہی ہے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سیکیورٹی فورسز مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کر رہی ہیں۔

مڈغاسکر کے صدر نے حکومت برطرف کر کے نئے وزیراعظم کے لیے درخواستیں طلب کرلی ہیں تاہم مظاہرین کا کہنا ہے کہ صدر کرپٹ سسٹم کا حصہ ہیں، اِن کا استعفیٰ ہی حقیقی تبدیلی کا آغاز ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب اقوامِ متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق مظاہروں میں اب تک 22 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں مگر مڈغاسکر کی حکومت نے اِن اعدادوشمار کو مسترد کردیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید